شاہ رْخ خان اداکاری کاشک و شبہ سے بالاتر "بازی گر اور گرْو"
شاہ رْخ خان اداکاری کاشک و شبہ سے بالاتر "بازی گر اور گرْو" شاہ رخ خان کا ’بازی گر‘ سے ’جوان‘ تک کا سفر: ایک اینٹی ہیرو جو پہلے ’کِنگ آف رومانس‘ اور پھر سُپر سے بھی اْوپر کا سٹار بنا۔ سنہ 1992 میں جب ٹی وی کے نئے ہیرو شاہ رخ خان کی فلم ’دیوانہ‘ آئی تو ایسا لگا کہ ایک ہونہار ایکٹر نے دلوں پر دستک دی ہے۔ اپنے لاپرواہ اور باغیانہ رویے سے راجہ (شاہ رخ) نہ صرف ’دیوانہ‘ سے متعارف ہوئے بلکہ براہ راست لوگوں کے دلوں میں بھی گھر کر گئے۔ لیکن اس ہیرو نے صحیح معنوں میں باکس آفس پر سنہ 1993 میں دھوم مچائی جب شاہ رخ کی ’بازیگر‘ اور ’ڈر‘ یکے بعد دیگرے ریلیز ہوئیں۔ یوں تو آج شاہ رخ کو کنگ آف رومانس کہا جاتا ہے لیکن شاہ رخ نے کامیابی کی پہلی سیڑھی رومانس کے ذریعے نہیں بلکہ اینٹی ہیرو بن کر چڑھی۔ سنہ 1993 میں اینٹی ہیرو کے طور پر شروع ہونے والا ’بازیگر‘ کا یہ سفر اب سنہ 2023 میں ’جوان‘ تک پہنچ گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ شاہ رخ نے تیس سال کے وقفے سے دو طرح کے اینٹی ہیروز کا سفر طے کیا ہے۔ ،تصویر کا عالمی رومانوی ہیرو سینیئر فلمی صحافی نمرتا ...