قادرِمتعلق خْدا سے حقیقی مْلاقات کی ایک جھلک
قادرِمتعلق خْدا سے حقیقی مْلاقات کی ایک جھلک! موت کے منھ سے واپسی: ’مجھے لگا فرشتے میرے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں‘ (26-Oct-2023)With Thanks by BBC ، ’میں ایک بلڈر کے طور پر ناکام ہو چکا تھا۔ میرے پاس پیسے ختم ہو چکے تھے اور مجھے اپنے فلیٹ سے نکالا جانے لگا تھا۔‘ ڈیوڈ ڈچفیلڈ(David Dutch field) اس وقت 46 برس کے تھے اور شراب کے عادی تھے۔ یہ سنہ 2006 کی بات ہے اور لندن میں ان کی زندگی غیر یقنی صورتحال کا شکار تھی۔ اس مایوس کن صورتحال میں ڈیوڈ اپنی بہن کے پاس کیمبرج شائر نامی قصبے میں کچھ وقت گزارنے کے لیے چلے گئے۔ یہاں ان کی ایک دوست ان سے ملنے آئیں اور وہ انھیں واپسی پر چھوڑنے کے لیے ریلوے سٹیشن تک گئے۔ آگے جو ہوا اس کے باعث ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدلنے والی تھی۔ جاتے وقت ان کا کوٹ ٹرین کے دروازے میں پھنس گیا اور پھر ٹرین کے دروازے بند ہو گئے۔ جیسے ہی ٹرین چلنا شروع ہوئی، ڈیوڈ پلیٹ فارم پر گھسیٹتے ہوئے پٹریوں پر آ گرے اور شدید زخمی ہو گئے اور اس دوران ان کا ایک بازو بری طرح زخمی ہو گیا۔ پٹڑی پر لیٹے ہوئے انھیں ایک غیر معمولی اور انوکھا روحانی تجربہ ہوا۔ اس کے...