آیئے دْنیا کے سب سے امیرترین اداکار ہیرو "پٹھان" سے یعنی شاہ رخ خان سے ملتے ہیں

 

آیئے  دْنیا کے سب سے امیرترین اداکار ہیرو  "پٹھان" سے  یعنی شاہ رخ خان سے ملتے ہیں


فلم'پٹھان‘ کی شاندار کامیابی نے انڈیا باکس آفس پر 500 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے اور عالمی سطح پر 'پٹھان' نے 1050.3 کروڑ روپے کمائے ہیں۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے فلم کے لیے کوئی فیس نہیں لی اور پھر بھی کمائی میں سے بڑا حصہ گھر لے

گئے ہیں۔ 

اداکار نے مبینہ طور پر فلم کے معاوضے کے طور پر 60 فیصد منافع میں حصہ داری کا سودا کیا تھا۔

نیوز پورٹل کے مطابق، چونکہ ’پٹھان‘ 270 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی تھی اور اس کے بنانے والوں نے مجموعی طور پر 333 کروڑ روپے کا منافع کمایا تھا، اس لیے ایس آر کے کو تقریباً 200 کروڑ روپے ان کے حصے کے طور پر دیے گئے تھے۔

فلم نے مبینہ طور پر بھارت میں 545 کروڑ روپے اور بیرون ملک 396.02 کروڑ روپے کمائے، جس میں سے بھارتی تقسیم کاروں کو 245 کروڑ روپے دیئے گئے، اور بیرون ملک تقسیم کاروں نے 178 کروڑ روپے لیے۔ ’پٹھان‘ نے اپنے سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل حقوق کی فروخت سے 150 کروڑ روپے حاصل کیے اور موسیقی کے حقوق 

اور سبسڈی سے 30 کروڑ روپے کمائے۔

کِنگ شاہ رخ خان کی ماہانہ آمدنی 12 کروڑانڈین روپے سے بھی زیادہ ہے۔
 اس وقت شاہ رخ خان کے پاس کم از کم چھ ہزار دس کروڑ 
  روپوں سے بھی کہیں زیادہ دولت ہے۔ 
 اگر یہ رقم پاکستانی روپوں میں حساب کی جائے تو پھر دِل تھام لیں کیونکہ تقریباً اکیس ہزار کروڑ بنتی ہے۔  

Comments

Popular posts from this blog

ICC World Cup Points Table 2023 and Australia Wins the Final

The search for Aliens "The world's thinking will be updated very soon?"

SON of GOD official Trailer