Posts

Showing posts from June, 2023

Brief Introduction of Church of England (Anglican) with few pics چرچ آف انگلینڈ (انگلیکن)کا با تصویر مْختصر تعارف

Image
  چرچ آف  انگلینڈ  (انگلیکن)کا با تصویر  مْختصر تعارف ملکہ برطانیہ الزبتھ اوّل نےاینگلیکن (چرچ آف انگلینڈ )کی بنیاد 1558   ء میں  رکھی اور بر صغیر پاک و ہند میں اشاعت شروع کرنے  کے واضح احکامت بھی جاری کئے۔(   حوالہ:  پادری ایس کے داس، جو بعد میں بشپ آف حیدر آباد بھی رہے ۔ تاریخِ  کلیسیائے پاکستان، صفحہ 86 )۔   انگلستان میں با اثرانگریز  تاجروں  کی ایک جماعت سےچنانچہ برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی 1600ء میں قائم ہوئی اور ملکہ برطانیہ الزبتھ اوّل نے اسے تسلیم کیا۔  اس  کمپنی کو دو  چیزوں کی خاص  ہدائت  کی گئی۔ -1-  ہند میں انکی تجارت تاجِ برطانیہ کی سر پرستی میں ہو گی۔ -2-   ہند میں تجارت کے ساتھ ساتھ انکو اینگلیکن مشنریوں کی سر پرستی بھی کرنا ہو گی۔     یہ کمپنی 1607ء میں اینگلیکن مشنریوں کے ساتھ ہندوستان پہنچی۔ انگلینڈ کے بادشاہ جیمز اوّل نے اپنے سفارت کار سر تھامس  کو ایک ڈاکٹر   بوٹن اور ریورنڈ جان ہوول کے ساتھ 1607 میں مغل بادشاہ جہانگیر کے دربار میں بھیجا تھا۔ انگلینڈ کے بادشاہ جیمز اوّل    اور ملکہ برطانیہ الزبتھ اوّل کی تصاویر شہنشاہ ہند نے شاہ انگلستان کے اس قدم کی عزت ک