Merry Christmas کے الفاظ کی وضاحت

لسانیات کی رْو سے کہیں سے بھی Merry Christmas کےمعنی "خْدا کا بیٹا پیدا" ہونا کے نہیں ہیں۔ اور نہ ہی کوئی بھی مسیحی یا کرسچن ایسا ایمان رکھتا ہے۔بلکہ حضرت مسیح کے تجسم پر ایمان رکھتا ہے۔ دراصل واحد خْدا تعالیٰ کے کلمہ(کلام) نے جسم اختیار کیا ۔ قادرِ مْطلق خْدا کا کلمہ (کلام)ازل سے ہی خْداتعالیٰ کے ساتھ ہے ۔اس نجات بخش حقیقت کو مسیحی ایمان سے ہی سمجھا ، سمجھایا اور قبول کیا جاسکتاہے۔مقدس یوحنا کی انجیل اِس اَٹل اور بے عیب حقیقت پر انتہائی مؤثر انداز میں اعلان اور وضاحت پیش کرتی ہے۔اور مزید یہ کہ ہر انسان کی نجات کے لئے واحد نجات دہندہ دْنیا میں آیا تا کہ بنی نوع انسان کی نجات کا ازلی پروگرام وقتِ مقررہ پرمکمل اور حتمی طور پر پْورا ہو سکے اسی وجہ سے حضرت مسیح کو نجات دہندہ اور مسیحا بھی پْکارا اورتسلیم کیا جاتا ہے۔ "انجیلِ جلیل بحوالہ ...