Merry Christmas کے الفاظ کی وضاحت

 





لسانیات کی رْو سے کہیں سے بھیMerry Christmas  کےمعنی 
"خْدا کا بیٹا پیدا" ہونا  کے نہیں ہیں۔   

     اور نہ ہی کوئی بھی مسیحی یاکرسچن ایسا ایمان رکھتا ہے۔بلکہ حضرت مسیح کے تجسم پر ایمان رکھتا ہے۔ دراصل واحد   خْدا تعالیٰ کے کلمہ(کلام) نے جسم اختیار کیا ۔  قادرِ مْطلق خْدا   کا کلمہ (کلام)ازل سے ہی خْداتعالیٰ کے ساتھ ہے۔اس  نجات بخش حقیقت کو مسیحی    ایمان سے ہی سمجھا ، سمجھایا اور قبول کیا جاسکتاہے۔مقدس یوحنا کی انجیل  اِس  اَٹل اور بے عیب حقیقت پر انتہائی    مؤثر انداز میں اعلان اور وضاحت پیش کرتی ہے۔اور مزید یہ کہ    ہر انسان کی نجات کے لئے   واحد نجات دہندہ دْنیا   میں آیا تا کہ بنی نوع انسان کی نجات کا ازلی پروگرام  وقتِ مقررہ پرمکمل اور حتمی  

طور پر پْورا ہو سکے       اسی وجہ سے حضرت مسیح کو نجات دہندہ  اور مسیحابھی پْکارا اورتسلیم کیا  جاتا ہے۔

 

"انجیلِ جلیل بحوالہ  مقدس یوحنا : پہلا باب پہلی آیت" ابتدا میں کلام تھا اور کلام خْدا کے ساتھ تھا۔۔۔

"پہلا باب 14 آیت" اور کلام مْجسم ہوااور فضل اور سچائی سے معمْور ہو کرہمارے  درمیان رہا  ۔۔۔

اور اب بات رہی  ممکن یا نا ممکن کی تو  یاد رہےقادرِمْطلق خْدا کے لئے کوئی بھی معجزہ کرنا  معمولی بات ہے۔


 البتہ متفرق و متعدد زبانوں میں" میری کرسمس "              کے معنی صرف حضرت مسیح کی تجسم کی خوشی ہے یعنی حضرت

 مسیح کی  انسانی جسم میں ظہور کی خوشی ہے۔  اور اْنکے ظہور کے لئے  پاک دامن ترین کنواری   مْقدسہ مریم کو چٌنا گیا۔   

----------------------------------------------------------  

آئیے  تفصیل سے دیکھتے  اور پرکھتے ہیں

حضرت مسیح کی  ممکنہ مادری زبان ارامی میں  Edo Bricho

عیدو بریخو  یا پھر عیدخ بریخا

کہتے ہیں۔ جس کا مطلب حضرت مسیح کی پیدائش مبارک ہو۔  عربی کا لفظ عید یہیں سے نکلا ہے۔

عبرانی زبان جو یروشلم میں بولی جاتی تھی اور آج بھی بولی جاتی ہے۔ جہاں بیت لحم کا قصبہ واقع ہے جو  یسوع مسیح یا حضرت مسیح  کی پیدائش  کا مقام ہے۔ اِسے عبرانی زبان میں

חג מולד  שמח

یعنی 'خگ مولد سمیخ ' جس کا مطلب  مسیح کی پیدائش کا جشن مبارک ہو۔

کیونکہ خگ کہتے ہیں کسی بھی فیسٹیول یا جشن کو یا عید کو۔ عبرانی کلچر میں خگ کی جو رسومات ہوتی ہیں یعنی نئے اور عمدہ کپڑے پہننا، عمدہ ترین کھانا دسترخوان پر چننا، غریبوں اور مساکین کو اس کھانے اور خوشی میں شامل کرنا، عزیز و اقارب کے گھر جانا، دوستوں سے ملاقات کرنا ۔ یہ سب ہمارے ہاں پڑوسیوں میں منائی جانے والی عیدین کے تہوار سے بہت ملتا جلتا concept ہے۔

خگ   کا لفظ عربی میں عقیقہ  بنا ۔ کیونکہ کسی بچے کی پیدائش پر منائی جانے والی خوشی خگیگہ کہلاتی ہے۔

 مولد  ظاہر ہے پیدائش مسیح ہے اور سمیخ کہتے ہیں خوشی کو Happy یا Merry

جسے انگریزی میں آپ کہتے ہیں۔

Merry Making

یعنی خوشی منانا۔

 اب آتے ہیں دیگر یورپی زبانوں کی جانب جن میں  کرسمس کو

Navidad نویداد  یا  Noel نوایل کہا جاتا ہے۔ تْرکش میں بھی Noel

  کہا جاتا ہے۔

Mutlu Noeller

یعنی خوشی ہو عید میلاد مسیح کی۔

 اس میں کہاں سے شرکیہ کلمات آگئے

 اور جاتے جاتے عربی کا بھی سن لیجئے عربی میں

میری کرسمس کو  'عید میلاد مجید' کہتے ہیں۔

#MerryChristmas

#HappyChristmas






Comments

Popular posts from this blog

ICC World Cup Points Table 2023 and Australia Wins the Final

The search for Aliens "The world's thinking will be updated very soon?"

SON of GOD official Trailer