شراب نوشی ترک کرنے کے100فیصد سچ فائدے




شراب نوشی ترک کرنے کے100فیصد سچ فائدے

شراب نوشی ترک کرنے کے آپ کی نیند، دماغ اور بلڈ پریشر پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔

شراب نوشی میں طویل وقفوں سے سرطان اور دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات بھِی کم ہوجاتے ہیں۔

لیکن شراب نوشی خراب صحت کی اکلوتی وجہ نہیں اور نہ اسے ترک کرنے سے آپ کے تمام جسمانی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

شراب نوشی ترک کرنے کے ساتھ ہمیں ایک صحت مند لائف سٹائل ترتیب دینے، ورزش اور متوازن غذا کی بھی ضرورت ہے۔

 جِگر میں خود کو اپنی حالت بہتر کرنے کی طاقت موجود ہوتی ہے۔ لیکن یہ بالکل اصل حالت میں نہیں آ سکتا۔

اگر ہم شراب نوشی ترک کر دیں تو اس سے جِگر پر سوزش ختم ہو سکتی ہے اور یہ اپنی اصل حالت میں واپس آ سکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کا جِگر شراب نوشی کے سبب سُکڑ چکا ہے تو شراب نوشی ترک کرنے سے اس میں بہتری ضرور آئے گی لیکن اس میں جو بگاڑ پیدا ہوچکا ہے اس کا ٹھیک ہونا ناممکن ہے۔

اگر آپ اپنے جِگر کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو شراب پینا بند کر دیں۔ لیکن اگر آپ پھر بھی شراب پینا چاہتے ہیں تو کوشش کیجیے کہ ہفتے میں شراب نوشی کے دوران دو یا تین دن کا وقفہ لازمی دیں۔

نتیجہ:

جِگر اندرونی طور پر انسانی جسم  کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ جسم کے ہر حصے کو کام کرنے کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے، بشمول شراب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے۔

اس حوالے سے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ جو لوگ شراب نوشی ترک کر دیتے ہیں اُن کا جگر شراب ترک کرنے

 کے دو یا تین ہفتوں کے بعد اپنی اصل حالت میں آنا شروع ہو جاتا ہے اور جلد ہی اپنا کام بھرپور طریقے سے کرنا

 شروع کر دیتا ہے۔

انسانی جسم میں جِگر وہ حصہ ہے جس پر شراب سب سے پہلے اثرانداز ہوتی ہے۔ ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ شراب نوشی کی زیادتی سے انسانی جسم کے دیگر اعضا بشمول دل اور دماغ بھی متاثر ہوتے ہیں

======================

بائبل بھی مکمل طور پر انتہائی سختی سےشراب پینے سے منع کرتی ہے

==================



مزید معلومات کے لئے کلک کریں







 

Comments

Popular posts from this blog

ICC World Cup Points Table 2023 and Australia Wins the Final

The search for Aliens "The world's thinking will be updated very soon?"

SON of GOD official Trailer